تربت (ہمگام نیوز)تربت کے علاقے دشت میں پاکستانی آرمی کی بربریت جاری ایک بلوچ فرزند شہیدکئی بلوچ فرزند گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ۔ اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے دشت میں علی الصبح پاکستانی آرمی نے مکسر،کُنچتی،سکنچین اور گردنواع میں عام آبادیوں پر حملے کر کے کئی گھروں کو لوٹ مار کے بعد جلایا دیا۔ ایک بلوچ فرزند شکیل ولد مجید رہائش مکسر کو گرفتار کرکے بعد میں انکی گولیوں سے چھلنی لاش پھینک دی۔کئی بلوچ فرزندوں کو گرفتار کرکے نا معلوم مقام منتقل کر دیا، جن میں سے کچھ نام یہ ہیں۔ ذاکر ولد خدابخش،اللہ داد ولد عبدل،اکرم شامیر ولد فراز،آصف ولد سبزل،حکیم ولد پٹھان ،نمروز ولد سخی داد،الحی داد ولد امام بخش،خدا بخش،اور ظفر حسین شامل ہیں ۔