چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںدشت میں پاکستانی فوج پر حملہ کرکے تین اہلکار ہلاک کیے :...

دشت میں پاکستانی فوج پر حملہ کرکے تین اہلکار ہلاک کیے : بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے دشت میں فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے دشت میں مزن بند کے مقام پر پاکستانی فوج نے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی۔ سرمچاروں نے بہترین جنگی حکمت عملی اپناتے ہوئے فورسز کے حملے کو بری طرح پسپا کردیا اور بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس جھڑپ میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

اسی دوران سائجی اور دشت کے علاقوں میں جنگی کاپٹروں کی آمد اور فضائی گشت شروع ہوئی۔ قوی امکان ہے کہ قابض فورسز بری طرح شکست سے دوچار ہوا ہے۔ قابض فوج پر حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز