سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںدشت پاکستانی فورسز کا آپریشن، پانچ بلوچ فرزند اغواء

دشت پاکستانی فورسز کا آپریشن، پانچ بلوچ فرزند اغواء

کیچ( ہمگام نیوز ) تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح قابض پاکستانی فورسز نے کیچ کے علاقے دشت جتانی بازار میں گھر گھر تلاشی و بربریت کرتے ہوئے پانچ بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا، فورسز ہاتھوں اغواء کیے گئے بلوچ فرزندوں کی شناخت رحیم بخش ولد بالاچ، اقبال ولد میاہ محمد، عبدالغنی ولد امام بخش، امجد ولد امام بخش اور عبدالکریم ولد عبدالرسول کے ناموں سے ہوئی ہیں.
یاد رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ گزشتہ پانچ دہائیوں سے جاری ہے،بلوچستان میں سرگرم عمل انسانی حقوق کے اداروں کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں بلوچ نوجوانوں، بوڈھوں، عورتوں اور بچوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا جا چکا ہے حال ہی میں دہشت گرد پاکستانی فورسز نے مشکے سے دو بلوچ خواتین کو انکے معصوم بچوں کے ہمراہ لاپتہ کیا تھا جس کے خلاف گزشتہ دنوں بی ایچ آر او کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا تھا، بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کے مقامی بلوچ آبادی شدید کوفت میں زندگی بسر کر رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز