چهارشنبه, جون 18, 2025
Homeخبریںدشت: پاکستانی فورسز کے اذیت گاہ سے ایک بلوچ فرزند بازیاب

دشت: پاکستانی فورسز کے اذیت گاہ سے ایک بلوچ فرزند بازیاب

دشت(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق دشت میں ایک بلوچ فرزند قابض پاکستانی فورسز کی  ٹارچر سیلوں سے بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق دشت کے علاقے جتانی بازار سے مجیب ولد شمبے دو دن قبل قابض پاکستانی فورسز کی ٹارچر سیلوں سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔

یاد رہے قابض پاکستانی فورسز نے 2017 میں اکتوبر کے مہینے مجیب کو میرانی ڈیم کے قریب اغوا کیا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق مجیب ایک چرواہ ہے اور فورسز نے ان کو بکریاں چرانے کے دوران اغوا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز