ھمگام ( کوئٹہ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ پیر کے روز کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی فوج نے علی الصبح گیاب گاؤں کا محاصرہ کرکے آپریشن شروع کیا۔ پورے گاؤں کو ڈیڑھ سو سے زائد فوجیوں نے گھیرے میں لیکر مکینوں کو ذہنی طور پر حراساں کیا۔ مقامی نہتے شہریوں کو فوجی بربریت سے بچانے کیلئے کمانڈر اصغر ولد داداللہ عرف ناکو ابراہیم و ساتھیوں نے قابض فوج پرحملہ آور ہوکر بلوچ فرزندوں اور سرزمین کی دفاع میں جنگ لڑی، جس میں کمانڈر اصغر عرف ناکو ابراہیم نے جام شہادت نوش کی، اس لڑائی میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ہم کمانڈر اصغر بلوچ کو سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی قیمتی زندگی بلوچ وطن کی دفاع میں قربان کیا، وہ ایک نہایت بہادر جنگجو گوریلا، باصلاحیت ، حالات و واقعات سے واقفیت رکھنے والے اور قومی خدمت کے جذبے سے سرشار بلوچ فرزند تھے۔ اصغر بلوچ دس سال سے زائد عرصے سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی آزادی کی جد وجہد میں بر سرپیکار تھے۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے قابض فوج کو کئی محاذوں پر شکست سے دوچار کیا ہے۔ ان کی شہادت سے ایک پُر نہ ہونے والا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ مگر بلوچ قوم کے فرزند اس جنگ کو بلوچستان کی آزادی پر منتج کرنے کیلئے کمر بستہ ہیں اور دشمن پاکستان کو شکست دیکر تمام شہدا کی خون کا بدلہ آزاد بلوچستان کی صورت میں حاصل کریں گے۔