جمعه, اکتوبر 18, 2024
Homeخبریںانقرہ :سعودی عرب اور امارات شام میں کردآزادی پسندوں کو مدد کرینگے:...

انقرہ :سعودی عرب اور امارات شام میں کردآزادی پسندوں کو مدد کرینگے: ترک نیوزپیپر

انقرہ (ہمگام نیوزڈیسک) مڈل ایسٹ مانیٹر نے ترکی کی نیوز پیپر اینی سفک کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب اور عرب امارات نے کردوں کی کمک کیلئے اپنےفوجوں کو(سوریا) شام کے شمال جنوبی علاقے کو روانہ کیا ہے۔ جہاں پر وائی پی جی گروپ کا کنٹرول ہے۔
اخبار لکھتا ہے کہ سعودی اور اماراتی افواج ان اتحادی افواج کے ساتھ رہیں گے جن کی کمانڈ مشترکہ طور پر امریکہ کر رہی ہے، یہ افواج وہاں ایک بہت بڑی عسکری مواصلات، سنگین اور حفیف اسلحہ کی رسد کو یقینی بنائیگی۔
سوریا میں انسانی حقوق کے مشاہدہ کاروں کا حوالہ دیتے ہوئے ترکش اخبار نے یہ بھی رپورٹ دی ہے کہ ایک خلیجی ملک کا فوجی قافلہ حال ہی میں سوریا کے کردش علاقہ دیرازور کے مضافاتی حدود میں پہنچ چکی ہے جہاں پی پی کے، وائی پی جی اور داعش کی قوتیں آمنے سامنے کھڑے ہیں۔
یہ خبر ایسے وقت میں آیا ہے جب ترکی کے افواج فری سورین آرمی کے ساتھ پی پی کے کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کرنے کی تیاری میں مصروف ہے۔
یا د رہے کہ حالیہ مہینے میں سوریا کے شمال جنوب میں واقع امریکی بیس میں سعودی اور اماراتی فوجی مشیر کردستان ڈیموکراٹک پارٹی KDP اور کردستان ورکر پارٹی PKK کے اہلکاروں سے ساتھ ملاقات کرچکے ہیں ۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سوریا کی سرزمین پر ترک اور عرب افواج کے درمیان تصادم کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقع ہوگا۔                                       یاد رہے عرب فورسز کافی عرصے سے کردستان کی آزادی کے خلاف رہے ہے دنیا کی سیاست میں بدلتے عالمی حالات میں مشرق وسطی کی سیاست میں یہ ایک بڑی پالیسی شفٹ تبدیلی ہوگی۔دریں اثنا اس خطے میں جیوپالیٹکس کی وجہ سے سعودی عرب میں غیر سرکاری سطح پر سعودی فوج کے ایک سابقہ فوجی جنرل نے اپنے حکمرانوں سے آزاد بلوچستان کی حمایت کے حوالے سے بیان دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز