چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںدنیا تیسری عالمی جنگ کے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ پولش...

دنیا تیسری عالمی جنگ کے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ پولش وزیر اعظم

وارسا:(ہمگام نیوز)  پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ دنیا کسی نئی جنگ کے دور میں داخل ہو چکی ہے۔

ڈونلڈ ٹسک نے دوسری جنگ عظیم (1939-1945) کے بعد سے انتہائی نازک دور سے گزرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مان لینا چاہیے کہ دنیا ایک نئے جنگی دور میں داخل ہو چکی ہے۔

پریس سے بات کرتے ہوئے ٹسک نے اس بات پر زور دیا کہ اگلے دو سال ہر چیز کا تعین کریں گے۔”میں کسی کو ڈرانا نہیں چاہتا، لیکن جنگ اب ماضی کی بات نہیں رہی۔ یہ حقیقت  جو کہ درحقیقت  دو سال پہلے شروع ہوئی تھی۔ اس وقت سب سے زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ روس  کسی بھی طرح کے سناریو پر عمل پیرا ہو سکتا  ہے۔”

پولینڈ کے وزیر اعظم نے کہا کہ یوکرین کی صورت حال ایک سال پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ مشکل ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ جنگ (2022) کے آغاز سے بہت بہتر ہے۔

“ہمارا بنیادی فرض یوکرین کو روسی قبضے سے بچانا اور یوکرین کو ایک آزاد اور سالم  ریاست کے طور پر محفوظ رکھنا  ہونا چاہیے۔”

یہ بھی پڑھیں

فیچرز