سه شنبه, اکتوبر 22, 2024
Homeخبریںدنیا کی بڑی کنٹینر جہاز راں فرم اے پی مولر مارسک نے...

دنیا کی بڑی کنٹینر جہاز راں فرم اے پی مولر مارسک نے ایران میں اپنا کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا ہے

ڈنمارک (ہمگام ڈیسک نیوز ) جب سے ریپبلکن پارٹی کے امریکی صدر نے اپنا صدارتی عہدہ سنبھالا ہے دنیا کی سیاست عمومی طور جبکہ مشرق وسطی کی سیاست میں خصوصی بدلاو محسوس کیا جارہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو ایران کے ساتھ جولائی 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کو ختم کرنے کا ا علان کردیا تھا اور ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کردی تھیں ۔اس کے بعد سے امریکا کے یورپی اتحاد ی ایران سے جوہری سمجھوتا بچانے کے لیے گومگو کی کیفیت سے دوچار ہیں۔جبکہ دنیا کی بڑی کنٹینر جہاز راں فرم اے پی مولر مارسک نے ایران میں اپنا کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ امریکا کی ایران کے خلاف دوبارہ پابندیوں کے نفاذ کے بعد ان کے لیے وہاں کاروبار کرنا اب نا ممکن سا ہوگیا ہے۔ڈنمارک کی اس فرم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) سورن سکو نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ’’ اگر آپ کا بھی امریکا میں کاروبار ہے تو پھر امریکی پابندیوں کے نفاذ کے بعد آپ ایران میں ہر گز کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے کیونکہ امریکا میں ہمارا اس سے وسیع کاروبار ہے‘‘۔مارسک کے اس اعلان سے ایک روز قبل ہی فرانس کی بڑ ی توانائی فرم ٹوٹل نے بھی ایران میں اپنا کاروبار بند کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں دوسری یورپی کمپنیوں کا ساتھ دے گی ۔یورپی کمپنیوں کے امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے ان اعلانات کے بعد ان شبہات کو تقویت ملی ہے کہ آیا یورپی لیڈر ایران سے جوہری سمجھوتے اور باہمی تجارت کو بچا سکتے ہیں یا نہیں ۔ مارسک نے کہا کہ ’’ میں ایران میں کاروبار بند کرنے کے ٹھیک وقت کی تفصیل تو آگاہ نہیں ہوں لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم یہ کاروبار بند کرنے جارہے ہیں ‘‘۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز