دوحہ (ہمگام نیوز ڈیسک)طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ دوحا میں امریکا اور طالبان کے درمیان ہونےوالے مذاکرات معمولی پیشرفت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے ہیں،مذاکرات سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ مثبت اور تعمیری رہے ہیں،دوحا میں طالبان کے سیاسی ترجمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مذاکرات کے چھ مرحلے مکمل ہوگئے ہیں اور اب پھر سے بات چیت کا اگلا مرحلہ ہوگا،سہیل شاہین نے کہا کہ یہ مرحلہ مثبت اور تعمیری رہا اور دونوں اطراف سے ایک دوسرے کو پوری توجہ سے سناگیا ہے۔


