دزاپ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ 14 جنوری کو غروب آفتاب کے قریب ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دزاپ/زاہدان میں خلیج بلوچ ہائی وے پر ایک گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس سے دو بلوچ شہری زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے ان شہریوں کی شناخت “ہادی رخشانی” اور “الیاس رخشانی” کے نام سے کی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ہادی الیاس کا چچا ہے، زخموں کی شدت کے باعث تشویشناک حالت میں آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے الیاس کو گردن اور سینے کی پسلیوں پر بھی چوٹیں آئیں۔
یہ حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کے قابو میں نہ آنے کی وجہ سے پیش آیا ہے ـ
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس گاڑی کے بجلی کی سلاخ سے ٹکرانے کے نتیجے میں کھمبے کے گرنے اور “کلاتہ” اور “منزل آپ” کے درمیان بجلی منقطع ہوگئی۔