برطانوی شہر علی رضا اکبری کو فنا کے گھاٹ اتارنے والے سزا سے نہیں بچیں گے: رشی سونک
تہران( ہمگام نیوز ) ایرانی عدلیہ آج بروز ہفتہ برطانوی نژاد ایرانی شہری علی رضا اکبری کو پھانسی دے دی۔ اس سے قبل امریکہ نے برطانیہ کے ساتھ مل کر ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جاسوسی کے الزام میں ایک ایرانی نژاد برطانوی شہری کے خلاف موت کی سزا پر عمل درآمد نہ کرے۔
پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کے بعد برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے ایران کو خبر دار کیا ہے کہ علی رضا اکبری کو جاسوسی کے الزام میں پھانسی کی سزا دینے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔
ایرانی عدلیہ سے وابستہ “میزان آن لائن” ویب گاہ نے بروز بدھ اعلان کیا تھا کہ علی رضا اکبری کو برطانیہ کو انٹیلی جنس معلومات پہنچا کر ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں زمین پر بدعنوانی کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔
سیاسی محرکات
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ علی رضا اکبری کے خلاف الزامات اور اس کی سزائے موت کا محرک سیاسی ہے، انہوں نے کہا کہ علی رضا اکبری کی پھانسی ناقابل قبول ہو گی۔ ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ علی رضا اکبری کو پھانسی دیئے جانے کا امکان ہے۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے علی رضا اکبری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور ان رپورٹوں کی شدید مذمت کی جن کے مطابق علی رضا اکبری کو دوران حراست نشہ آور اشیا کھلائی گئیں اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان سے ہزاروں گھنٹے تفتیش کی گئی اور اعتراف کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
جمعرات کے روز سرکاری ایرانی نیوز ایجنسی “ارنا” نے کہا کہ 61 سال کے علی رضا اکبری ایرانی سکیورٹی اور دفاعی اداروں میں اعلی عہدوں پر فائز تھے۔
برطانیہ کا انتباہ
برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے تہران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ برطانوی ایرانی شہری کو پھانسی نہ دے اور کہا کہ اس فیصلے کے مقاصد سیاسی ہیں۔
جمعہ کو برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا کہ ایران کو برطانوی ایرانی شہری علی اکبری رضا کو پھانسی دینے کی دھمکی پر عمل نہیں کرنا چاہیے۔
کلیورلی نے ٹویٹر پر کہا کہ ایرانی حکومت کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہم علی رضا اکبری کے کیس کی بہت قریب سے پیروی کر رہے ہیں۔ بدھ کے روز کلیورلی نے علی رضا اکبری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
ایرانی نیوز ایجنسی نے جمعرات کو ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں کہا گیا کہ برطانوی ایرانی شہری علی رضا اکبری نے 2020 میں ملک کے بڑے جوہری سائنسدان محسن فخر زادہ کے قتل میں کردار ادا کیا تھا۔