دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںدو آزادی پسند مسلح دھڑوں نے مشترکہ تنظیم کے قیام کا اعلان...

دو آزادی پسند مسلح دھڑوں نے مشترکہ تنظیم کے قیام کا اعلان کردیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ مسلح تنظیم بلوچ ریپبلیکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے دو گزشتہ کمانڈران کی جانب سے “بلوچ نیشنلسٹ آرمی” کے نام سے ایک نئے مشترکہ تنظیم کے قیام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل بروز 11 جنوری کو مرید بلوچ اور بیبگر بلوچ کے نام سے میڈیا میں جاری ایک مشترکہ بیان میں ایک نئے تنظیم کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق نئے تنظیم بی این اے کے میڈیا میں ترجمان مرید بلوچ ہونگے جبکہ تنظیم کے آفیشل چینل کا نام “باسک” ہوگا۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ تنظیم “بلوچ راجی آجوئی سنگر” (براس) نامی اتحاد کا بھی حصہ ہوگی۔ (خیال رہے کہ براس نامی اتحاد 2018 میں توڈ جوڈ کے بعد سامنے آئی تھی جوکہ اپنی غیر واضح تنظیمی ہیئت اور حیثیت کی وجہ سے بلوچ قومی سیاست کی نظر میں بڑے حد تک ایک متنازعہ تصویر رکھتی ہے۔)

واضح رہے کہ نئے تنظیم بی این اے کے دونوں مرکزی کمانڈران کو ماضی قریب میں بلوچ مسلح تنظیم بی آر اے اور یو بی اے نامی تنظیم کی جانب سے تنظیمی اصولوں سے روح گردانی کے جرم میں مختلف اوقات میں اپنے اپنے تنظیموں سے برخاست کرنے کے بیانات سامنے آئے تھے، جوکہ بعد میں دو الگ دھڑوں کی صورت میں کچھ عرصہ تک گزشتہ تنظیموں کے نام استعمال کرتے ہوئے منظرعام پر آئے تھے۔ جبکہ اب دونوں فریقین نے مشترکہ طور پر ایک نئے تنظیم کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔

علاوہ ازیں یہ بھی واضح رہے کہ 2017 میں بی ایل اے کے مرکزی ترجمان آزاد بلوچ نے بھی اپنے دو کمانڈروں اسلم بلوچ اور بشیر زیب بلوچ کو تنظیمی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کے تحت معطل کرتے ہوئے اپنے ایک ترجمان جئیند بلوچ کی ترجمانی کا خاتمہ کردیا تھا۔ جبکہ اس کے باوجود مذکورہ کمانڈران نے فارغ کیے جانے کے بعد بھی اخلاقی اصولوں کے خلاف جاتے ہوئے غیرقانونی طور پر بی ایل اے کے نام سے تاحال جڑے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز