سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںدو سال قبل کوئٹہ سے جبری گُمشدگی کے شکار جمیل احمد سُمالانی...

دو سال قبل کوئٹہ سے جبری گُمشدگی کے شکار جمیل احمد سُمالانی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ریاستی جبری گمشدگی کے شکار ہونے والا بلوچ فرزند بازیاب ہوکر اپنے گُھر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بازیاب ہونے والے بلوچ فرزند اُستاد جمیل احمد سُمالانی کو مقبوضہ بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ کے علاقے گاہی خان چوک سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے دو سال قبل اغواء کرکے اپنے ٹارچر سیل میں منتقل کردیا تھا۔ دوسال کے بعد ریاستی اذیت خانوں سے آج بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔

مقبوضہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار افراد کی باحفاظت بازیابی کی جدوجہد کرنی والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک پر بیان دیتے ہوئے ان کی بازیابی کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز