شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںدُنیا کی معمر ترین فرانسیسی خاتون نے لمبی زندگی کا راز بتا...

دُنیا کی معمر ترین فرانسیسی خاتون نے لمبی زندگی کا راز بتا دیا

پیرس (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی نن، جو جاپانی خاتون ’کین تاناکا‘ کی موت کے بعد اب دنیا کی معمر ترین شخصیت ہیں، اُنہوں نے لمبی زندگی کا راز بتا دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 118 سال اور 73 دن کی عمر میں، فرانسیسی نن آندرے کو پیر کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی معمر ترین شخصیت کا خطاب دیا تھا۔

فرانسیسی نن آندرے پہلے ہی یورپ کی معمر ترین خاتون تھیں جب وہ 117 سال کی ہوئیں لیکن جاپانی خاتون کین تاناکا کی موت کے بعد انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ وہ 11 فروری 1904 کو لوسیل راندون کے نام سے پیدا ہوئیں، اُنہوں نے ایک گورننس کے طور پر بچوں کی دیکھ بھال کی اور 1944 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران نن بن گئیں۔

فرانسیسی خاتون پہلی جنگ عظیم، 1918 کے ہسپانوی فلو کے دوران زندہ بچ گئی تھیں اور 2021 میں بھی وہ کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔

گزشتہ 12 برسوں سے، سسٹر آندرے ٹولن کے ایک نرسنگ ہوم میں رہ رہی ہیں۔

خاتون نے لمبی زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ ایک گلاس شراب پیتی ہیں اور چاکلیٹ کھاتی ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک کے سب سے معمر شخص کا ریکارڈ بھی ایک فرانسیسی خاتون جین لوئیس کالمنٹ کے پاس ہے جو 122 سال اور 164 دن کی عمر میں زندہ رہیں۔ وہ بھی وقتاً فوقتاً ایک گلاس شراب لیتی تھی اور اُنہیں چاکلیٹ کا خاص شوق تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز