دکی(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دکی میں سال2021 میں مختلف حادثات و واقعات میں مجموعی طور پر 84افراد جاں بحق جبکہ مجموعی طور پر 933افراد زخمی ہوگئے تھے۔رپورٹ ہونے والے واقعات کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق دکی کے کوئلہ کانوں میں مجموعی طور پر 63حادثات پیش آئے۔جسمیں مجموعی طور پر 60کوئلہ کانکن جاں بحق جبکہ 529کانکن زخمی اور بے ہوش ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں سے 11کوئلہ کانکن چمالنگ جبکہ 49کوئلہ کانکن دکی کے کوئلہ کانوں میں مختلف حادثات کے دوران جاں بحق ہوگئے ہیں۔فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہے۔سال بھر میں روڈ ایکسڈنٹ اور مختلف قسم کے 369حادثات پیش آئے ہیں۔جس میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24جبکہ زخمیوں کی تعداد 404ہے۔سال 2021میں کوئلہ کانکنوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے سال 2020میں دکی میں مجموعی طور پر 53کوئلہ کانکن جاں بحق ہوگئے تھے۔جبکہ سال 2022کے رواں پہلے ہفتے میں پہلے ہی دن دو مختلف حادثات میں چار کوئلہ کانکن جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں۔