Homeخبریںدکی:مسلح افراد کی فائرنگ سے احمد خان ولد شیرخان مری جانبحق

دکی:مسلح افراد کی فائرنگ سے احمد خان ولد شیرخان مری جانبحق

دکی (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو نامعلوم مسلح افراد نے دکی کے علاقے کونی مرجان زئی میں فائرنگ کر کے قتل کیا۔ مقتول کا تعلق کوہلو سے بتایا جارہا ہے جس کی شناخت احمد خان ولد شیرخان ڈھریانی مری سے ہوئی ہے ۔ لاش کو دکی کی سول ہستپال میں منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ مری اور لونی کے درمیان کئی دہائیوں سے قبائلی جنگ جاری ہے جس کی وجہ دونوں اطراف سے سینکڑوں لوگ مارے جا چکے ہیں ۔

Exit mobile version