کوئٹہ (ہمگام نیوز)دکی میں نامعلوم مسلح افرادنے اقراء پبلک سکول کے پرنسپل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اطلاعات کے مطابق دکی کے علاقے شیخ ابراہیم دربار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ اقرا پبلک سکول کے پرنسپل عبدالمجید کو قتل کرکے فرار ہوگئے ہیں لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ۔جبکہ نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رہنما شے غلام قادربلیدی اغواء ‘ خاندانی ذرائع کے مطابق نیشنل پارٹی کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن شے غلام قادربلیدی گزشتہ شام اپنے زرعی فارم پرگئے تھے جہاں مغرب کے بعد نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار وں نے انہیں اغواء کرلیا ‘تاہم اغواء کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔


