دکی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین مزدور زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین مزدور زخمی ہوگئے۔ زخمی مزدوروں کی شناخت خان محمد ولد گل محمد قوم کاکڑ سکنہ خانوزئی، یوسف ولد پیر محمد قوم کاکڑ سکنہ قلعہ سیف اللہ اور وحید اللہ ولد گل محمد کاکڑ سکنہ قلعہ سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمی کانکنوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے ایک زخمی کانکن کو مزید علاج کیلئے لورلائی منتقل کردیا گیا ہے۔


