ڈھاکہ (ہمگام نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کشمیر میں ہندوستانی فوج پر خود کش حملے بارے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کراس میں کہا ہیں کہ ’’ بنگلہ دیش سبھی طرح کی دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم پر قائم ہے اور کسی بھی قسم کے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف ’زیرو ٹالرینس‘ کی پالیسی رکھتی ہے۔ ہم دہشت گردی کے خطرے کو مٹانے کے لئے ہندوستان سمیت بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرینگے اور اپنا تعاون کرنا جاری رکھیں گے‘۔


