چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںدیربالا میں بس کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ4افراد ہلاک6زخمی

دیربالا میں بس کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ4افراد ہلاک6زخمی

پشاور(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹ کے مطابق دیر بالا میں دھماکہ ہوگیا،

دھماکے میں4افراد جاں بحق ، 6 زخمی ہوگئے ہیں، دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیر بالا کے علاقے گما ڈھنڈ میں بم حملہ ہوا ہے، مسلح افراد نے گما ڈھنڈ میں بس گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ کیا ہے۔ ڈی پی اومیاں نصیب جان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ، 6 زخمی ہوگئے۔
دھماکے کی آواز دور تک سنائی گئی،دھماکے سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔اور دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے جائے دھماکا سے شواہد اکٹھے کیے۔جبکہ ریسکیو ٹیموں نے دھماکے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز