سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںراجن پور میں پاکستانی عسکری اداروں نے پانچ لاپتہ افراد کو شہید...

راجن پور میں پاکستانی عسکری اداروں نے پانچ لاپتہ افراد کو شہید کردیا ہے۔ بی آر پی

جینیوا(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے مخلتف شہروں سے لاپتہ پانچ بگٹیوں کو پنجاب کے سی ٹی ڈی نے حراست میں قتل کر کے پھنک دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ نہتے لاپتہ بلوچوں کو پاکستانی فوج نے عید سے ایک روز قبل گولیاں مار کر ان کی چھلنی لاشیں پھینک کر بہادری سے دعوے کیے کہ مزاحمت کاروں کو مقابلے میں مارا جو حقیقت کے منافی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب کے سی ٹی ڈی نے جن افراد کو شہید کیا ہے وہ مخلتف اوقات میں مخلتف شہروں سے خفیہ اداروں نے اغوا کیئے تھے جن کا تمام تر رکارڈ پارٹی کے پاس موجود ہے۔

شیر محمد بگٹی نے شہید ہونے والے افراد کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ دوست محمد بگٹی کو آٹھ مہینے قبل کراچی سے، غلام حسین بگٹی کوپانچ ماہ قبل کندھ کوٹ سے، ماسٹر علی بگٹی کو گذشتہ سال چھ نومبرکوراجن پور سے، رمضان بگٹی کو ایک سال قبل ڈیرہ بگٹی کے علاقے پٹ فیڈر سے اورعطا محمد بگٹی ایک سال قبل پنجاب کے شہر بہاولپورسے پاکستانی فورسزنے حراست میں لے کر لاپتہ کیاتھا۔

بی آر پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا میں تمام مسلمان عید منا رہے ہیں اور قربانی کررہے ہیں جبکہ یہاں پاکستانی فوج کے ادارے بلوچوں کو ذبح کرنے میں مصروف ہیں ان کا کہنا تھا پاکستانی فوج جس طرح لاشوں کی بیج ہر کونے میں بو رہی ہے وہ کل اگ کر فصل بن جائے گے جو مظلوم اور محکوم قوموں کے حقوق کیلئے تحرک کو دوام بخشے گے۔

انھوں نے ایچ آر سی پی سمیت تمام انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہوہ پاکستان فوج کے ہاتھوں بلوچستان سے سندھ اور خیبر پختونخوا اورگلگلت سے بلتستان تک عام لوگوں کے قتل عام کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز