Homeخبریںراسک اور زاہدان میں مولوی عبدالغفار نقشبندی کے حق میں مظاہرے

راسک اور زاہدان میں مولوی عبدالغفار نقشبندی کے حق میں مظاہرے

راسک ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز جمعہ نماز کے بعد زاہدان اور راسک میں بلوچ مظاہرین نے مولوی نقشبندی کی حمایت میں نعرے لگائے اور حکومت سے مطِالبہ کیا کہ مولوی نقشبندی کی رہائی کو فوری یقینی بنائے جو ایک مقبول عالم دین ہیں، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سیکورٹی فورسز کی حراست میں ہیں۔

 مولوی نقشبندی کا شمار راسک شہر کے نوجوان اور فعال علماء میں ہوتا ہے، جو عوامی بغاوت کے آغاز سے ہی ایرانی فورسز کی دھمکیوں اور دباؤ کے باوجود ہمیشہ عوام کے ساتھ رہے ہیں۔

 بلوچستان میں خامنہ ای کے نمائندے کے خلاف “مرگ بر خامنہ ای اور مرگ بر سپاہی” کے نعرے لگانے کے علاوہ مظاہرین نے “مرگ بر محامی” کے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ مولوی عبدالغفار کو شیعہ علما کی ایک اجلاس میں بلایا گیا تھا جو کہ تاحال وہ لاپتہ ہیں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے قابض ایرانی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے ـ

Exit mobile version