Homeخبریںزاہدان سمیت مغربی مقبوضہ بلوچستان کے کئی شہروں میں قابض ایران کے...

زاہدان سمیت مغربی مقبوضہ بلوچستان کے کئی شہروں میں قابض ایران کے خلاف احتجاجی مظاہرے

زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ مغربی مقبوضہ بلوچستان کے کئی شہروں میں قابض ایرانی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوچکے ہیں ۔ بلوچ عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور پلے کارڈز اور بینرز ہاتھوں میں اٹھا کر ایران کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں اور گلیوں میں مارچ کر رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق 30 سمتبر کی خونی جمعہ کو تقریباً تین ماہ گزر جانے کے بعد بھی بلوچ قوم کا قابض ایرانی حکومت کے خلاف نفرت روز بروز مھکم ہو رہا ہے ۔

 زاہدان کے خونی جمعے کے منصوبہ بند قتل عام میں کئی معصوم بلوچوں کی شہادت اور اسے درست ثابت کرنے کے ہر اقدام نے اس کے زیادہ تر مذموم منصوبوں کو بلوچ قوم کے سامنے آشکار کیا ہے، ایران کے خلاف لوگوں کی نفرت میں اضافہ کیا ہے، اور انہیں اہداف کے حصول کے لیے مزید پرعزم بنا دیا ۔

دوسری جانب زاہدان میں بلوچ خواتین اور بچوں نے بھی ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر اپنے بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہونے کا احساس دلایا اور ان شہدائے کے حق میں پلے کارڈز نعرے درج تھے جن میں لکھا تھا: برادر عزیزم، خونتو پس میگیرم: یعنی اپنے بھائیوں کے خون کا بدلہ لیں گے،

جبکہ راسک شہر میں مولوی عبدالغفار نقشبندی کے گرفتاری کے بعد آج لوگ ان کی رہائی کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور حکومت سے ان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Exit mobile version