زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ گزشتہ روز 17 ستمبر کو قابض پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہونے کے بعد قابض پاکستانی فوج نے گولڈ استھ لائن( جعلی سرحد) کے اس پار ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک کے گاؤں پیرکور کی طرف مارٹر برسانا شروع کر دیا۔
کہا جاتا ہے کہ پاکستانی فوج کی مسلح افراد کے ساتھ زیرو پوائنٹ بارڈر پر جھڑپ ہوئی۔
جھڑپ کے بعد پاکستانی فوج نے سرحد کے زیرو پوائنٹ پر واقع گاؤں پیرکور کی طرف مارٹر گولے پھینکے ـ
تاہم اطلاع ملنے تک اس مارٹر حملے میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔


