Homeخبریںراسک: قابض ایرانی خفیہ ادارے نے تین بلوچ شہریوں کو گرفتار کرکے...

راسک: قابض ایرانی خفیہ ادارے نے تین بلوچ شہریوں کو گرفتار کرکے حراستی مرکز میں منتقل کر دیا

راسک (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بدھ 27 اپریل کو دو بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی خفیہ ادارے وزارت انٹیلی جنس کے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک سے حراست میں لے کر زاہدان انٹیلی جنس کے حراستی مرکز منتقل کیا۔
تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک سے قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی نے دو بلوچ شہری آرمین ولد ناصر ساکن راسک اور امید بوبر ولد شریف ساکن پیشن کو گرفتار کرکے زاہدان میں خفیہ ادارے کی حراستی مرکز میں منتقل کر دیا ـ
کہا جاتا ہے کہ آرمین کے بھائی “افشین” کو جو دزاپ سٹی انٹیلی جنس کے دفتر میں اپنے بھائی کی حالت جاننے کے لیے گیا تھا، کو انٹیلی جنس اہلکاروں نے گرفتار کر لیا تھا تاہم اس کے بارے میں مزید معلومات دستیاب نہیں کہ وہ کہاں منتقل کیئے گئے ہیں ـ
رپورٹ کے مطابق خفیہ ادارے نے ان افراد پر “فوجی گاڑیوں کو آگ لگانے” کا الزام لگایا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ الزامات ان شہریوں پر لگائے گئے تھے جبکہ ان کے اہل خانہ کو اس کا علم نہیں تھا۔

Exit mobile version