Homeخبریںایرانشہر میں گیس کمپنی کی پائپ لائن میں لیکیج کے بعد دھماکہ...

ایرانشہر میں گیس کمپنی کی پائپ لائن میں لیکیج کے بعد دھماکہ کی وجہ سے دو افراد جانبحق دو زخمی

ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز بدھ 27 اپریل کو ایرانشہر کی آزادی خیابان آزادی ایریا میں گیس لیکج اور بعد دھماکے سے ایک رہائشی مکان تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
تفیصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے چہر ایرانشہر کے ” خیابان آزادی ” میں گیس کمپنی کی گیس پائپ میں لیکیج کی اور بعد دھماکہ کی وجہ سے قریبی رہائشی مکان تباہ ہونے سے گھر کے دو افراد جانبحق اور دو زخمی ہوگئے ـ تاہم اطلاع موصول ہونے تک ان شہریوں کی شناخت معلوم ہو سکی نہیں ـ

حادثے میں ایک 33 سالہ ماں اور ایک 4 سالہ بچہ جانبحق ہو گئے، دھماکے سے پورا مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا اور ملبے سے ایک شخص سمیت اور دوسرے بچے کو زندہ نکال لیا گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس گھر کے مالک کے علاوہ اس گلی کے مکینوں نے بارہا ایرانشہر گیس کمپنی کے حکام کو گیس لیکج کے بارے میں آگاہ کیا اور اس لیک کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا لیکن اہلکاروں نے اسے نظر انداز کر دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مکان کو نقصان پہنچا تھا اور اس میں سٹی گیس پائپنگ نہیں تھی۔

ایرانشہر/پہرہ میں رہنے والے سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے گیس کمپنی سے ہونے والے دھماکے سے ہونے والے تمام نقصانات کی ادائیگی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ سٹی پراسیکیوٹر سے اس کمپنی کے نااہل اہلکاروں کی تحقیقات اور انہیں سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version