Homeخبریںراسک میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے بلوچ شہری شہید

راسک میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے بلوچ شہری شہید

راسک (ہمگام نیوز) اطلاعات آج 24 اپریل کو قابض ایرانی آرمی نے راسک شہر میں خوردنی تیل لے جانے والی تین گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گاڑی الٹ گئی اور اس کا ڈرائیور شہید ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک میں قابض ایرانی آرمی نے خوردنی تیل لے جانے والی تین گاڑیوں پر چلتی راہ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے محمد اسلام دھقانی شہید ہوگیا ـ

مزید اطلاع کے مطابق قابض ایرانی آرمی اہلکاروں نے خوردنی تیل لے جانے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کے مقصد سے ان پر فائرنگ کی تاہم ایک گاڑی الٹ گئی اور اس کا ڈرائیور موقعہ پر جان کی بازی ہار گئے ـ
رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی آرمی اہلکاروں نے فائرنگ کے بعد خوردنی تیل لے جانے والی دو گاڑیوں کو ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے ـ

Exit mobile version