Homeانٹرنشنلاسرائیل کی قابض ایران کو جوابی کارروائی کی تیاری

اسرائیل کی قابض ایران کو جوابی کارروائی کی تیاری

یوروشلم:(ہمگام نیوز) باوثوق ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج ایران کے حالیہ میزائل حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ قابض ایران نے 1 اکتوبر 2024 کو تقریباً 180 بیلسٹک میزائل اسرائیل پر فائر کیے، جن میں سے زیادہ تر کو اسرائیل کی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔

یہ حملہ ایران کی جانب سے اسرائیل کی کارروائیوں کے جواب میں کیا گیا تھا، جن میں اہم حزب اللہ اور حماس کے رہنماؤں کی ہلاکتیں شامل تھیں۔

اسرائیل کی جانب سے ایران کے تیل اور جوہری تنصیبات پر جوابی حملے کی بات کی جا رہی ہے، اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اسے “بہت بڑی قیمت چکانی” پڑے گی۔

امریکہ بھی اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اسرائیل کی حمایت کے ساتھ ایران کے خلاف سخت کارروائی کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

Exit mobile version