کراچی(ہمگام نیوز)تین سال قبل متحدہ عرب امارات سے جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے انسانی حقوق کے کارکن راشد حسین کی کی والدہ اور بھتیجی ماہ زیب بلوچ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے دو روزہ بھوک اور آج کراچی پریس کلب کی جانب اے مظاہرہ کیاگیا
اس مظاہرے میں راشد حسین کی والدہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راشد کے ساتھ ہمارے پورے گھر کی خوشیاں لاپتہ ہیں اور میرے بیٹے پر جو سنگین الزامات لگائے گئے ہیں انہیں عدالتوں میں ثابت کیا جائے اس طرح چوروں کی طرح میرے بیٹے کو لاپتہ کیا گیا ہے-
اس احتجاج مظاہرے میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ اور دیگر مکاتب فکر کے لوگ موجود تھے
واضح رہے کہ راشد حسین بلوچ کو 26 دسمبر 2018 کو متحدہ عرب امارات کے خفیہ اداروں نے اغواء کرکے چھ مہینے حراست کے بعد غیر قانونی طور پر پاکستان کے حوالے کیا گیا تب سے راشد حسین پاکستانی ازیت خانوں میں ہے


