رحیم یار خان ( ہمگام نیوز) رحیم یارخان کے قریب موٹر وے پر تیز رفتار کار اور ٹریلر کے درمیان تصادم میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ
موٹرے ایم فائیو ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب پیش آیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ تصادم اتنا شدید تھا کہ خاتون اور بچے سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ۔ بدقسمت کار
کراچی سے ملتان جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے سبب ٹائر پھٹنے کی وجہ سے وہ بے قابو ہوکر ٹریلر سے جاٹکرائی ۔ کار میں 4 بچے
اور 2 خواتین سمیت 8 افراد سوار تھے، جن میں سے 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور 5 افراد شدید زخمی ہوئے ۔ ریسکیو حکام نے
حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا۔


