شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںروتک میرجاوہ بارڈر پر ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے بلوچ...

روتک میرجاوہ بارڈر پر ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے بلوچ جوان قتل۔

سراوان (ھمگام رپورٹ) ایرانی زیرقبضہ بلوچستان میں فعال بلوچ سوشل میڈیا رسانک کی رپورٹ کے مطابق ، ہفتے کے روز میرجاویہ شہر میں روتک کے سرحدی مقام پرب ایرانی سیکیورٹی فورسز نے داؤد رخشانی نامی بلوچ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

باخبر ذرائع نے رسانک رپورٹر کو بتایا مناسب روزگار نہ ملنے کی وجہ سے داؤد رخشانی نے بلوچستان کے سینے پر غاصب قوتوں کی قائم کردہ غیرقانونی اور مصنوعی سرحد (سوخته بری) یعنی ڈیزل کشی کا کاروبار کرتے تھے۔

اسے گذشتہ روز روتک چوکی کے قریب سرحدی محافظوں نے 20 لیٹر گیلن پٹرول لے جانے کے گناه میں براہ راست فائر کرکے شهید کیا۔

رسانک ذرائع نے مزید بتایا که مصنوعی سرحد کے سیکیورٹی اھل کاروں نے داؤد کو جان سے مارنے کی نیت سے گولی مار دی ہے۔ سینے پر گولی لگنے کی وجہ سے وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

یاد رہے که ہر سال بلوچستان پر قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے سرحد پر کاروبار کرنے والے سینکڑوں بلوچ نوجوان شہید اور زخمی ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز