شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںرودان ہرمزگان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

رودان ہرمزگان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

ہرمزگان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پیر 9 جنوری کو فجر کے وقت رودان ہرمزگان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی ، جو کہ بغیر پیدائشی سرٹیفکیٹ سے محروم تھا ۔

اس بلوچ شہری کی شناخت 28 سالہ”نظیر سرخ کمان” ولد مسافر کے نام سے بتائی گئی ہے، جس کی عمر تقریباً 28 سال ہے، جو کہ بلوچستان زابل کے سرحدی علاقے میلک رہائشی بتایا جاتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ نذیر کو 2020 کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے ہرمزگان میں واقع رودان شہر کی انقلابی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔
اس بلوچ قیدی کی پھانسی اہل خانہ کو بتائے اور آخری دیدار کیے بغیر عمل میں لائی گئی۔

واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں لاکھوں ایسے بلوچ شہری ہیں جنہیں پیدائشی سرٹیفیکٹ سے محروم کیا گیا ہے ـ اس کی وجہ یہی ہے کہ قابض ایران بلوچستان کی آبادی کو کم کرکے وہاں غیر مقامی لوگوں کو لا کر بلوچستان میں آباد کر رہا ہے تاکہ بلوچ عوام اقلیت میں تبدیل ہو کر بلوچستان پر ایران کا قبضہ مضبوط رہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز