دوشنبه, مارچ 9, 2026
Homeخبریںرودبار میں ایک بلوچ طالب علم کے ساتھ ایرانی استاد کا غیر...

رودبار میں ایک بلوچ طالب علم کے ساتھ ایرانی استاد کا غیر انسانی سلوک،عوام سراپا احتجاج

رودبار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے جنوبی علاقے رودبار میں “سالمی” پرائمری اسکول کے ایک استاد نے تیسری جماعت کے طالب علم کو سر میں پنسل چپکا کر سخت سزا دی۔

اس غیر انسانی سلوک سے منفی ردعمل کی لہر دوڑ گئی ہے، جس کی وجہ سے استاد کو خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا ۔

صوبہ کرمان میں تعلیم کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ”یہ ایک طالب علم کے خلاف ناقابل قبول اور پرتشدد فعل ہے اور اس معاملے کی سنجیدگی سے جانچ کی جا رہی ہے۔”

قابل غور بات یہ ہے کہ رودبار بلوچستان کے ان علیحدہ شدہ علاقوں میں سے ایک ہے جسے ایران نے کرمان کے ساتھ الحاق کیا تھا تاکہ بلوچوں کے شناخت کو ختم کر کے بلوچ قوم کو فارس کے ساتھ ضم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز