جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںروسی صدر پوٹن نے ایک انٹرویو میں امریکہ کے تمام الزامات مسترد...

روسی صدر پوٹن نے ایک انٹرویو میں امریکہ کے تمام الزامات مسترد کر دیے:

ماسکو(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے امریکہ کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس نے کبھی بھی امریکہ کے خلاف کوئی بھی قسم کا سائبر حملہ نہیں کیا ہے ۔

صدر بائیڈن جو اپنے پہلے آٹھ روزہ دورے میں برطانیہ میں جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے بعد اب برسلز میں 30 رکنی دفاعی تنظیم نیٹو سربراہ کانفرنس میں حصہ لیا تھا ، اسی ہفتے جینیوا میں روس کے صدر پوٹن سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر بائیڈن اپنے اس دورے میں مختلف مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو روس اور چین کی جانب سے معیشت سلامتی اور سائبر حملوں کے چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

روسی صدر پوٹن نے پیر کے روز نشر ہونے والے ایک امریکی ٹی وی چینل کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں روس پر عائد الزامات کی سختی سے تردید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ روس پر لگائے جانے والے الزامات کے شواہد اور ثبوت کہاں ہیں۔ یہ سب مضحکہ خیز ہے۔ ہر قسم کی چیزوں کا الزام ہم پر لگایا جا رہا ہے۔ مثلاً الیکشن میں مداخلت، سائبرحملے اور اسی طرح کی اور بہت سی چیزیں۔ یہ الزامات صرف ایک بار نہیں لگائے گئے،

انہوں نے کہا کہ ایسے الزامات لگانے والوں نے کسی طرح کا ثبوت فراہم کرنے کا بھی تردد نہیں کیا۔ بقول ان کے یہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز