Homeانٹرنشنلروس کا تباہ کن میزائل حملہ: نیٹو اہلکاروں سمیت درجنوں یوکرینی فوجی...

روس کا تباہ کن میزائل حملہ: نیٹو اہلکاروں سمیت درجنوں یوکرینی فوجی ہلاک

ماسکو:(ہمگام نیوز) روس نے یوکرین پر ایک بڑے میزائل حملے میں نیٹو کے اہلکاروں سمیت 50 فوجی ہلاک کر دیے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ یوکرین کے ایک فوجی اڈے پر کیا گیا جہاں نیٹو کے اہلکار بھی تعینات تھے۔

حملے کے نتیجے میں یوکرین میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی ہے اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر اس حملے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ نیٹو اور دیگر عالمی ادارے اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یوکرین اور روس کے درمیان جاری تنازعے میں اس حملے کو ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے عالمی سطح پر کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Exit mobile version