پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںروس کا میزائلوں سے لیس بحری جنگی جہاز ڈوب گیا

روس کا میزائلوں سے لیس بحری جنگی جہاز ڈوب گیا

ماسکو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحیرہ اسود میں ڈوبنے والے روسی جنگی جہاز کو گزشتہ روز یوکرین نے نشانہ بنایا تھا جس سے بحری جہاز کو شدید نقصان پہچا۔ حملے کے بعد بحری جہاز میں دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی تھی۔

روسی وزارت دفاع نے بحری جنگی جہاز موسکوا کے غرق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کو کھینچ کر واپس روسی بندرگاہ لایا جا رہا تھا لیکن وہ راستے میں سمندر برد ہو گیا۔

ڈوبنے والے روسی بحری جنگی جہاز کا وزن ساڑھے 12 ہزار ٹن تھا اور اس پر جدید ترین اینٹی گن شپ اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نصب تھے۔

واضح رہے کہ یوکرین نے روسی جہاز کے تباہی کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز