Homeخبریںروس کا یوکرین پر جنگی قیدیوں پر تشدد کا الزام

روس کا یوکرین پر جنگی قیدیوں پر تشدد کا الزام

ماسکو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرین پر روسی جنگی قیدیوں پر تشدد کے الزام پر اقوام متحدہ، او ایس سی ای اور ریڈ کراس سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کا یوکرین پر جنگی قیدیوں کے تبادلے میں حائل ہونے کا بھی دعوی سامنے آیا ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین نے 38 روسی اہلکاروں کا تبادلہ مسترد کر دیا ہے، جبکہ 251 یوکرینی جنگی قیدیوں کو حوالے کرنے کے لیے ہم تیار ہیں۔

روسی حکام نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کو اس کی ذمہ داریوں سے بچنے میں مدد دے رہے ہیں۔

روسی حکام کا دعوی ہے کہ بوچا میں نیو نازی اپنے ہی شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بوچا میں روس کیخلاف مزاحمت نہ کرنیوالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Exit mobile version