یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںروپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار، ڈالر پھر 220 روپے 50 پیسے کا...

روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار، ڈالر پھر 220 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

اسلام آباد ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ ایک بار پھر سے جاری ہے ۔
بدھ کے روز بھی ڈالر مزید تگڑا ہوکر ایک مرتبہ پھر کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید 50پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 220روپے 50پیسے کا ہوگیا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ڈالر انٹربینک میں ٹریڈنگ کے دوران 217 روپے فی ڈالر کی قیمت تک پہنچ گیا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا یہ کہنا ہے کہ ڈالر کی حقیقی قدر کسی بھی طرح 200 روپے سے زائد نہیں۔

اسحاق ڈار کے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ڈالر کی قدر گرنا شروع ہوئی تھی لیکن گزشتہ ہفتے ان کے امریکا کے دورے پر روانہ ہونے کے بعد ڈالر پھر سے مہنگا ہونا شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز