کراچی (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والا بلوچ عبدالمجید ولد شہداد بازیاب ہوگیا۔
جبری اغواء افراد کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سوشل میڈیا میں عبدالمجید کے بازیابی کی تصدیق کی اور بتایا کہ عبدالمجید ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے عبدالمجید کے کیس کو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے صوبائی حکومت کو فراہم کیا تھا۔
واضح رہے عبدالمجید ولد شہداد سکنہ حب چوکی ساکران کو قابض پاکستانی فوج نے 30 جولائی 2020 کو کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے اغواء کیا تھا، جو بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔