کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے قبل ازیں بھی کوہستان مری میں متعدد بار ان تمام مخبروں، ان کے سہولت کاروں اور سرکاری کاسہ لیسوں کو خبردار کیا تھا، جو سرکاری فورسز سے کمک لیتے ہیں۔ اور سرمچاروں کی مخبری کرتے ہیں۔ وہ اپنی ان گھناؤنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ ان کا انجام برا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل علاقے میں ان لوگوں کے خلاف ہمارے سرمچاروں نے کاروائی کرکے ان کو علاقے سے نکال دیا تھا۔ جو ہماری تنظیم اور ہمارے سرمچاروں کے خلاف مخبری کرتے ہوئے فورسز کیلئے کام کرتے تھے۔ اب حال ہی میں ان میں سے بعض مخبر واپس آکر دوبارہ اپنی انہی گھناؤنی حرکتیں شروع کی ہیں۔ اور نیساو میں فورسز کے کیمپ کے نزدیک رہائش اختیار کی ہیں ۔ جیسے ہی ہمارے سرمچاروں کو ان کے واپس آکر دوبارہ اپنی گھناؤنی حرکتوں کا علم ہوا۔ تو ہمارے سرمچاروں نے آج ان پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ جس میں ان کا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ اور ان مخبروں کو خبردار کر تے ہوئے ان کو علاقے سے نکل جانے کا حکم دیتی ہیں ۔ اگر یہ مخبر علاقے سے نکل نہیں جاتے تو ان کا انجام بھی نذرو لنڈیانی مری، گہور لنڈیانی مری اور منشی میر ہزار لوہارانی زاروانی مری کی طرح ہوگا۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہمارے سرمچار کوہستان مری کے علاوہ بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں ان کا پیچھا کرکے ان مخبروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔


