Homeخبریںریاستی منصوبوں کا حصہ بننے والے ہمارے نشانے پر ہونگے ۔ بی...

ریاستی منصوبوں کا حصہ بننے والے ہمارے نشانے پر ہونگے ۔ بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے گوگدان میں کرش پلانٹ کو سرمچاروں نے نشانہ بنایا ،کرش پلانٹ میں ڈمپر گاڑیوں پر کام کرنے ولوں کو بلوچ ہونے کی بنا پر اس وارننگ کے ساتھ چھوڑ دیا گیا کہ آئندہ وہ قابض ریاستی مشینری کا حصہ نہ بنیں۔

مذکورہ کرش پلانٹ نہ صرف گوادر میں کرش سپلائی کا کام کر رہی ہے بلکہ قابض ریاستی سی پیک کا معاون کار ہے۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی کہ چکے ہیں کہ ریاستی منصوبوں کا حصہ بننے والے ہمارے نشانے پر ہو نگے ۔

آئندہ کوئی بھی تعمیراتی کمپنی گوادر ،سی پیک سمیت کسی بھی ریاستی منصوبے کا حصہ بنی تو وہ اپنے جان و مال کے نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے۔

Exit mobile version