Homeخبریںشام: دیر الزور میں داعش کے خودکش بم حملوں میں ایس ڈی...

شام: دیر الزور میں داعش کے خودکش بم حملوں میں ایس ڈی ایف کے 41 جنگجو ہلاک

دمشق ( ہمگام ویب نیوز)شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں عراق کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے بم حملوں اور لڑائی میں امریکا کی حمایت یافتہ شامی جمہوری فورسز ( ایس ڈی ایف ) کے اکتالیس ارکان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ داعش نے سرحدی قصبے حاجن میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب شامی جمہوری فورسز کے حملے کو پسپا کرنے کے لیے خودکش بمباروں کو استعمال کیا ہے اور اس کے بمباروں نےایس ڈی ایف کے حملہ آور جنگجوؤں میں گھس کر دھماکے کیے ہیں۔

عرب اور کرد جنگجوؤں پر مشتمل ایس ڈی ایف نے امریکا کی قیادت میں اتحاد کی فضائی مدد سے شام کے سرحدی علاقے سے داعش کو نکال باہر کرنے کے لیے کارروائی شروع کررکھی ہے۔ داعش کا اس وقت شام میں عراق کی سرحد کے ساتھ واقع اس علاقے اور شمال مغربی صوبے ادلب کے بعض حصوں ہی پر کنٹرول باقی رہ گیا ہے۔

Exit mobile version