Homeخبریںریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر حملے کی ذمہ داری قبول...

ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیر7 مئی کی شام پنجگور کے علاقے رخشان میں لکی کے مقام پر سرمچاروں نے ریاستی سرپرستی میں قائم مذہبی شدت پسند تنظیم اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ مسلح دفاع کے کارندوں پر حملہ کیا۔ حملے میں مسلح دفاع کے کارندوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حملے میں مسلح دفاع کے کارندے اپنی ایک موٹرسائیکل، کئی کارتوس اور کلاشنگوف کے میگزین چھوڑ کر بھاگ نکلے۔ یہ تمام سامان سرمچاروں نے اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔گہرام بلوچ نے کہا کہ ڈیتھ اسکواڈ و قومی جہد آزادی کے خلاف کام کرنے والے ریاستی ایجنٹوں کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

Exit mobile version