Homeخبریںخاش: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی فورسز کے 10...

خاش: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی فورسز کے 10 اہلکار ہلاک

خاش(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز ہفتہ 26 اکتوبر کو خاش شہر کے علاقے گوہرکوہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی فورسز کے 10 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

تاہم اس حوالے سے ایرانی وزارت داخلہ کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس نے دس اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے فرماں جاری کیا کہ اس حملے اور فوجیوں کی ہلاکت کی تحقیقات کیا جائے ۔

 مزید اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی فورسز کی گاڑیاں گوہرکوہ میں نقل و حمل کے محور پر سفر کر رہی تھیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دس فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

 ابھی تک کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی ایرانی حکام نے اس پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔

Exit mobile version