سه شنبه, مارچ 17, 2026
Homeخبریںریاست کی پشت پناہی میں چوروں نے رخشان ندی پر تبلیغی مرکز...

ریاست کی پشت پناہی میں چوروں نے رخشان ندی پر تبلیغی مرکز کے طالب علموں سے موٹر سائیکل چھین لی:

پنجگور (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور رخشان ندی کے مقام پر تبلیغی مرکز کے قریب طالبعلموں سے سرکاری حمایت یافتہ چوروں نے موٹر سائیکل چھین لیا.

تفصیلات کے مطابق طالب علم مدرسہ کیلئے نان وائی سے نان لیکر آرہے تھے کہ راستے میں تبلیغی مرکز کے قریب سرکاری حمایت یافتہ چوروں نے اسلحہ کی زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی سرکاری حمایت یافتہ چوروں نے بہت سے موٹر سائیکل موبائل اور نقدی اسلحہ کے زور پر چھین لی ہیں۔

یاد رہے ان سب چوروں کو ریاست کی طرف سے چوٹ دیا گیا ہے جو ریاست کی پشت پناہی میں یہ وارداتیں انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز