ریکان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز پیر 17 جنوری کو ریکان کاؤنٹی میں دو کمسن بلوچ بچے شدید بارشوں اور موسمی دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسنے کے باعث ڈوب کر جانبحق ہوگئے
مزید اطلاعات کے مطابق بتایا ایک بچے کی لاش مقامی لوگوں کو ملی ہے۔ جبکہ دوسرے بچے کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلعہ گنج شہر میں گزشتہ دن ایک بلوچ شہری بھی دریاؤں کے موسمی طغیانی کے باعث لاپتہ ہو گیا ہے جس کی لاش اسی شہر کے گاؤں شریک آباد میں سیلابی ریلے میں پھنسے ایک گاڑی اندر ملی ہے ـ