نصرآباد/زابل ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زابل کے علاقہ تپہ میں دو قبائل کے مابین تصادم سے ایک شخص جانبحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تاہم آپسی تصادم کے بارے میں ابھی تک کوئ اطلاعات موصول نہیں ہوئ ہے اور نہ مرنے والے اور زخمی افراد کی بارے کوئ رپورٹ میڈیا میں آیا ہے ـ
تاہم ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے سیاسی و سماجی شخصیات کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے ڈیکلیئرڈ کردہ ایرانی دہشت گرد آرمی سپاہ پاسداران انقلاب کی بلوچ قبائل میں اصلحہ جات کی بے دریغ تقسیم اور قبائل کو آپس میں دست گریبان کرنے میں ان کا ایک دیرنہ سازش ہے ـ بلوچ قبائل کے آپسی جنگوں میں اب تک درجنوں بے گناہ بلوچ مارے گئے ہیں ـ