شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںزابل میں قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایک شخص...

زابل میں قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایک شخص گرفتار

زابل(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق جمعرات کو زابل میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے زابل شہر کے گاؤں بنجار کے قریب مدرسہ عظیم آباد لوتک کے ایک طالب علم کو بغیر عدالتی حکم کے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 19 سالہ صفی اللہ سنجرانی ولد محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نہبندان کا رہائشی ہے ۔

  ذرائع کے مطابق قابض ایرانی انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے صفی اللہ کو عدالتی حکم فراہم کیے بغیر زابل تا نہبندان شاہراہ پر بس سے اتار کر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

تاہم اس کی گرفتاری کے بعد اس کے خاندان اور رشتہ داروں نے تمام ایرانی اداروں سے اس کی عافیت کے بارے میں پوچھ گچھ کیا لیکن تمام اداروں نے اس کی گرفتاری سے انکار کر دیا

۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز