کوئٹہ ( ہمگـام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 16 نومبر کو سرمچاروں نے زامران میں پُگنزان کیمپ کی حفاظتی چوکی پر شام 5 بج کر 20 منٹ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان نے واشک کے علاقے راغے سکن میں جمعہ کی رات ریاستی ایجنٹوں کے ٹھکانے پر حملہ کی ذمہداری بھی قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزکورہ حملہ میں دو ایجنٹوں کو ہلاک کردیاہے ۔ اور یہ حملہ اس وقت کیا گیا کہ جب وہ یہاں ایک منصوبے کے تحت اکھٹے ہوئے تھے۔
انھوں نے کہاہے کہ وہ سرمچاروں پر حملے کی تیاریوں میں مصروف تھے لیکن سرمچاروں کو ان کی موجودگی اور منصوبہ بندی کا پہلے ہی معلوم ہوچکا تھا۔
سرمچاروں نے بروقت حملے کیا جس میں احمد علی اور زوہیر ولد احمد علی ہلاک ہوئے جبکہ ان کے دوسرے ساتھی بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ دونوں نعیم کی سربراہی میں ریاستی ایما پر بلوچوں کی خلاف برسرپیکار تھے۔
ان کو تنظیم کی طرف سے کئی دفعہ تنبیہہ کیا گیا تھا کہ وہ پاکستانی فوج کا ساتھ دینے سے گریز کریں لیکن وہ وہ اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آئے۔ اب بھی احمد علی کے بیٹے دل جان، رحمدل اور مہراللہ مسلح ہیں اور نعیم کی سربراہی میں ریاستی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم انہیں ایک دفعہ پھر تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ نسل کشی میں ملوث پاکستان کا ساتھ دینے سے گریز کریں بصورت دیگر انہیں معاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ نسل کشی میں ملوث کسی بھی شخص کو سزا بین الاقوامی اصولوں کے عین مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔