پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںزامران میں فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے...

زامران میں فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے : آزاد بلوچ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے سوموار کے روز شام 5 بجے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زمران میں” بگان تنک ” کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر جدید اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا.
اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
ہمارے سرمچاروں نے قابض اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کیمپ کے قریب واقع نہنگ ندی پر موجود تھے۔ اس کے علاوہ کیمپ میں موجود چوکیوں کو پانی مہیا کرنے والی مشینری اور ذرائع مواصلات کے آلات کو بھی ہمارے سرمچاروں نے نشانہ بنایا جس میں دشمن فوج کا مواصلاتی ریڈیو پلانٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ہماری یہ جنگ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہی گی ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز